بہترین اور شاندار مواقع قدرتِ کاملہ نے پاکستان کے لیے پیدا کر دیے ہیں لیکن صرف مواقع سے کیا ہوتا ہے۔ ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر خوش بختی کے منتظر کسی فرد کا کوئی مستقبل ہوتاہے نہ کسی قبیلے اور معاشرے کا۔ بھارت پھنس گیا اور امریکہ بھی۔ امریکہ بظاہر آگے بڑھ رہا ہے۔ اسی ہفتے دو بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ امارات کے بعد، بحرین کے ساتھ بھی اسرائیلی مراسم استوار ہو گئے۔ امارات کے قریب ایک جزیرے پر موساد نے انٹیلی جنس کے ایک وسیع نظام کی بنیاد رکھ دی ہے۔ ظاہر ہے کہ اسرائیل مشرقِ وسطیٰ میں امریکی تھانیدار ہے۔ عرب ممالک اب گھیرے میں ہیں اور استعماری ترجیحات کے قیدی۔ واشنگٹن کی اس سے بھی بڑی کامیابی یہ ہے کہ بھارتی نواح میں مالدیپ میں ایک بحری اڈہ قائم کرنے کا معاہدہ اس نے کر لیا۔ یوں تو ہندوستان سے بھی مفاہمت ہے کہ ان کے اڈے وہ استعمال کر سکتے ہیں۔ ظاہر یہ ہوا کہ امریکہ سے افریقہ اور افریقہ سے مشرقِ بعید کے تجارتی راستوں پر امریکی غلبہ قائم ہو سکتاہے۔حریف چین مگر لمبی تان کر سو نہیں رہا۔ پچھلی صدی کے چار عشروں کی طرح، جب سوویت یونین ایک عالمی طاقت تھا، چین اور امریکہ کے درمیان سرد جنگ شر...
پاکستان کے حالاتِ حاضرہ،دلچسپ تبصرے، نئے بزنس آئیڈیاز،میرے کالمز